راجستھان میں بی جے پی ۔ آر ایل پی اتحاد

   

جئے پور 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی) کے ساتھ اپنے انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا۔ جس کی قیادت سابق رکن اسمبلی اور سابق بی جے پی قائد ہنومان بینیوال راجستھان کی ایک نشست سے منتخب ہوئے ہیں، کرتے ہیں۔ بینیوال آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ناگور کی نشست سے آر ایل پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے۔ وہ ریاست راجستھان کے انتخابی مہم کے انچارج ہیں۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤدیکر نے آج اِس کا انکشاف کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ آر ایل پی این ڈی اے میں شریک ہے لیکن بینیوال نے 2018 ء کے اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل اپنی پارٹی آر ایل پی قائم کی تھی اور 3 نشستوں کے رائے دہندوں کو ترغیب دی تھی جس کے تینوں نشستوں کے امیدوار رکن اسمبلی منتخب ہوئے جن میں سے ایک بینیوال بھی ہیں۔ بینیوال نے کہاکہ اُن کی پارٹی کے کارکن راجستھان، ہریانہ، اترپردیش اور ملک کے دیگر علاقوں میں بی جے پی کی تائید کریں گے اور اِس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ بھگوا پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوتے ہیں اور نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم بنتے ہیں۔