جے پور۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کو سماج کے سبھی ضرورت مند اور محروم طبقوں کے تئیں اپنی ذمہ داری کو پوری طرح ادا کرنے کے لئے پرعزم بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ماحول میں حاملہ خواتین کے تئیں ذمہ داری میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دی جائے گی۔مسٹر گہلوت نے اتوار کو وزیراعلی کی رہائش گاہ پر کورونا وائرس کی وبا سے پیدا حالات کی باقاعدہ جائزہ میٹنگ پر یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقے کی حاملہ خواتین کے لئے محفوظ حمل،ٹیکاکاری اور حمل سے جڑی ضروری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کام میں خواتین ڈاکٹروں اور طبی اہلکاروں کے علاوہ ریاستی حکومت میں تعینات خواتین افسروں ،ملازمین ،جو مقامی رہائشی کی بھی مدد لی جاسکتی ہے ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ مختلف ضلعوں میں حاملہ خواتین کی ٹریکنگ کرکے ڈلیوری کی ممکنہ تاریخی معلومات جمع کر کے طے تاریخ پر ڈلیوری کے لئے مکمل انتظام کئے جائیں۔