راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوائے کا اثر

   

نئی دہلی: گجرات کے بعد اب راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوائے کا اثر دکھائی دے رہا ہے ۔ ہفتہ کی صبح سے ہی باڑمیر، سروہی، ادے پور، جالور، جودھ پور اور ناگور میں بارش ہو رہی ہے ۔ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔ اس روٹ کی کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ادے پور سے دہلی اور ممبئی کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے فضائی دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔