راجستھان میں شدید گرمی74 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

   

جئے پور : راجستھان میں گزشتہ روز گرمی نے 74 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راجستھان کے صحرائی شہر جیسلمیر میںہفتہ کو شدید گرمی نے شہریوں کو تلملا کر رکھ دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جیسلمیر میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 74 سال کا گرم ترین درجہ حرارت رہا، اس سے قبل 43.3 ڈگری سینٹی گریڈ 10 ستمبر 1949 میں کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز صحرا کے کئی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے جبکہ ریاست کے شہر باڑمیر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو راجستھان کا دوسرا گرم ترین مقام تھا۔ اس کے بعد شہر بیکانیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری، جودھ پور میں 39.5 ڈگری، جالور میں 38.7 ڈگری اور گنگا نگر میں 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔