شری گنگانگر: راجستھان کے بیکانیر ضلع میں کھاجو والا سیکٹر میں بار ڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستان سے ملحق بین الاقوامی سرحد پر تقریباً پونے تین ارب روپے کی ہیروئن برآمد کی ہے ۔فورس کو بدھ کی دیر رات یہ بڑی کامیابی ملی۔ پاکستان کی طرف ہندستانی علاقہ میں پھینکی گئی ہیروئن کی یہ بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے کھاجو والا سیکٹر کی بندھلی پوسٹ پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے تاربندی پر کچھ مشتبہ ہلچل دیکھی۔ مستعد جوانوں نے تار بندی کے اس طرف نظر آرہے مشتبہ لوگوں کو للکارا۔ مشتبہ افراد فرارہونے لگے تو جوانوں نے ان پر فائرنگ کی لیکن پاکستانی اسمگلکر واپس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس کھیپ کو لینے آئے ہندستانی علاقہ میں بھی کوئی اسمگلر پکڑا نہیں جاسکا لیکن بی ایس ایف کو تاربندی کے نزدیک سرحد کی اس طرح سے پھینکی گئی ہیروئن کے 54پیکٹ ملے ہیں۔ہر پیکٹ میں تقریباً ایک کلو ہیروئن لگتی ہے ۔ اس کی بین الاقوامی بازار میں تقریباً 275کروڑ لگائی جارہی ہے ۔