راجستھان میں کانگریس انتخابی موڈ میں داخل، سچن پائلٹ کے ‘جمہوریت بچاؤ مارچ’ میں بھیڑ

   

جے پور:راجستھان میں اسمبلی انتخابات میں صرف چند ماہ باقی ہیں۔ ایسے میں تمام پارٹیوں کی طرف سے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ریاست میں اب انتخابی ماحول دکھائی دے رہا ہے۔ ریاست کی حکمراں جماعت کانگریس نے بھی انتخابات کی تیاری اور حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے۔ اسی دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی منسوخی پر راجستھان کے جے پور میں یوتھ کانگریس کی قیادت میں ‘سیو ڈیموکریسی مارچ’ نکالا گیا۔راجستھان کے ہزاروں نوجوانوں اور کارکنوں نے جے پور کی سڑکوں پر انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی کی قیادت میں ‘جمہوریت بچاؤ مارچ’ میں حصہ لیا۔ ساتھ ہی اس مارچ میں کانگریس لیڈر سچن پالیال بھی نظر آئے۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ مشعل لے کر مارچ میں شامل ہوئے۔