راجستھان میں کرونا وائرس کے مریضوں تعداد ہوئی 23، چھ نئے معاملات کی ہوئی تصدیق

   

جے پور: ریاست راجستھان میں کرونا وائرس کے مزید 6 نئے معاملات سامنے اۓ ہیں، بھیلواڑا میں 5 جبکہ جے پور میں 1 معاملے کی تصدیق ہوگئی ہے، راجستھان میں کرونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔

چھ نئے معاملات سامنے انے کے بعد مہاراشٹر کے بعد راجستھان میں سب کی نظریں ہیں۔

راجستھان ایک ایسی ریاست ہے جہاں پر سیاحوں کی اکثر آمدورفت رہتی ہے، راجستھان میں پہلا مثبت معاملہ سیاح کی وجہ سے ہی آیا تھا۔ کل کا جو پہلا مثبت معاملہ تھا اس مریض کی موت بھی ہو چکی ہے، مگر اسکی وجہ ہارٹ اٹیک بھی بتائی جاتی رہی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ چھ نئے معاملات جو سامنے اۓ ہیں کمیونٹی انفیکشن کی وجہ سے اۓ ہیں لوگوں ان چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔