راجستھان میں گوجر تحریک نویں دن بھی جاری

   

جے پور: راجستھان میں اپنی مانگوں پر بھرت پور ضلع کے پیل پورا میں جاری گجر تحریک آج نویں دن بھی جاری ہے ۔گجر سماج کے لوگ یکم نومبر سے ٹرین کی پٹری پر بیٹھے ہوئے ہیں جس سے نو دن سے دہلی۔ممبئی ٹرین روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت ٹھپ پڑی ہے ۔ اس درمیان کرولی ضلع کلکٹر سدھار تھ سہواگ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ مدل کچھواہا ہنڈون میں گجر لیڈر کرنل کروڑ ی سنگھ بینسلا سے بات چیت کررہے ہیں اور کھیل کے وزیر اشوک چاندنا کے بھی کرنل بینسلا سے بات چیت کی خبر ہے ۔دوسری طرف سے آل انڈیا گجر فیڈریشن نے جے پور ضلع میں کوٹ پتلی کے سب ڈویزنل افسر کو وزیراعلی اشوک گہلوت کے نام میمورنڈم سونپ کر ایم بی سی ریزرویشن کی بے ضابطگیوں کو دور کرکے بھرتیوں میں بیک لاک دینے اور ایم بی سی ریزرویشن کے نویں شیڈول میں ڈالنے کی مانگ کی۔مسٹر جانگل نے بتایا کہ ہم راجستھان میں کرنل بینسلا کی قیادت میں جاری تحریک کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ 2011کے بعد کی بھرتیوں میں چار فیصد بیک لاگ دیکر نہایت پسماندہ طبقہ کے ریزرویشن کے پانچ فیصد ریزرویشن کو نویں شیڈول میں ڈلوانے کے لئے کابینہ کی سفارش سے مرکزی حکومت کو خط بھیج کر جلد اس مسئلہ کو حل کرنا چاہئے ۔