راجستھان میں203 گاؤں میں نئے سب ہیلتھ سنٹر کی منظوری

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 26 اضلاع کے 203 گاؤں میں سب ہیلتھ سنٹر کھولنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ گہلوت کے اس فیصلے سے ذیلی صحت مراکز میں خواتین ہیلتھ ورکرز کی 203 آسامیاں بھی پیدا ہوں گی۔ اس سے مقامی سطح پر بہتر طبی اور دیگر صحت کی سہولیات ملیں گی۔ان میں سیکر کے 26، دوسہ کے 21، جھنجھنو کے 19، الور کے 14، جے پور، اجمیر اور ناگور کے 12-12، راجسمند اور ٹونک کے 9-9، کوٹہ کے 8، کرولی کے 7، بھرت پور اور ہنومان گڑھ کے 6-6، بھیلواڑہ اور سوائی مادھوپور کے 5-5 گاؤں، باران، جودھ پور اور سروہی کے 4-4 گاؤں، چتوڑ گڑھ، ادے پور اور دھول پور کے 3-3 گاؤں، بانسواڑہ اور جالور کے 2-2 گاؤں، باڑمیر اور پالی کے 1-1 گاؤں شامل ہیں۔