راجستھان کو آج پنجاب کے خلاف کرو یا مرو صورت حال

   

سنجو کی ٹیم بڑی کامیابی اور پلے آف کیلئے کوشاں

دھرم شالہ۔ پنجاب کنگز کو اپنی بولنگ کے منصوبوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہوگی جبکہ راجستھان رائلزکو اپنی اعلی صلاحیت کے مطابق مظاہرے کرنے ہوں گے جب یہ دونوں ٹیمیں جمعہ کو یہاں آئی پی ایل میں اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے آخری کوشش کریں گی۔ ان کے اعلیٰ خالص رن ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے، رائلز اپنے آخری لیگ گیم سے پہلے پنجاب کنگز سے بہتر جگہ پر ہیں لیکن دونوں کو نشیب وفراز کے اس سیزن کے بعد دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصارکرنا پڑے گا۔ سیزن نے تواقعات سے کم مظاہروں والی پنجاب کنگز کے لیے ایک جانی پہچانی کہانی سنائی ہے، جو ایک بار پھر ٹورنمنٹ کے بہتر اختتام کے اہم لمحات سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ پیس ڈپارٹمنٹ پاور پلے اور ڈیتھ اوورز دونوں میں بہت زیادہ رنز دینے کا قصوروار رہا ہے۔ کگیسو ربادا، سیم کرن اور ارشدیپ سنگھ کی موجودگی کے باوجود فی اوور 10 رنز کے قریب رنز دینے کی وجہ سے ٹیم دباؤ محسوس کرتی رہی ہے ۔ اگرچہ ربادا اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں جبکہ چہارشبنہ کی رات مقابلے میں پاور پلے اور ڈیتھ اوور دونوں میں ارشدیپ کا استعمال نہ کرنے پر متوقع طور پر سوال اٹھایا گیا۔ فاسٹ بولر نے ڈیتھ اوورز میں یارکر لگا کر اپنا نام بنایا ہے اور اننگز کی ابتدا میں بیٹروںکو اپنی سوئنگ سے پریشان کیا ہے۔ دوسری جانب راجستھان رائلز، جو آئی پی ایل کے پہلے ہاف میں اپنے پہلے پانچمقابلوں میں سے چار جیت کے ساتھ پہلے مقام پر تھی لیکن ٹورنمنٹ کے آگے بڑھنے کے ساتھ پریشانیوں کا شکار ہے۔ یشسوی جیسوال اور یوزویندر چہل کی مثالی کارکردگی کے باوجود، ستاروں سے جڑی ٹیم مشکل حالات میں ہے۔ جوس بٹلر نے بھی کچھ سنسنی خیز اننگز کھیلی ہیں لیکن وہ تسلسل نہیں دکھا سکے۔ پچھلے دو میچوں میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کے بعد، انگلینڈ کے اوپنرکرو یا مرو مقابلے میں بڑی اننگز کیلئے کوشاں ہوں گے۔ کپتان سنجو سیمسن کیلئے یہ مقابلہ کھلاڑی اور کپتان کے طور پر کافی اہم ہے۔