راجستھان کے اسکولوں میں نہیں پڑھایا جائے ’اکبر اعظم‘

   

وزیرتعلیم دلاورکااعلان‘مہارانا پرتاپ اور اکبر کو لیکرنیا تنازعہ
ادے پور: راجستھان میں ایک بار پھر مہارانا پرتاپ اور اکبر کو لے کر تنازعہ شروع ہو رہا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاور نے کہا کہ اب اسکولوں میں اکبر دی گریٹ یعنی اکبر اعظم نہیں پڑھایا جائے گا۔ مہارانا پرتاپ سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر نے کئی سالوں تک ملک کو لوٹا۔ وزیر تعلیم مدن دلاور نے یہ بیان آج ادے پور میں منعقدہ 28ویں ریاستی سطح کی بھاماشاہ سمان پروگرام میں دیا۔ دلاور نے کہا کہ ایسے شخص کو کیسے عظیم کہا جا سکتا ہے جو مینا بازار لگاتا تھا اور خواتین کو اٹھا لے جاتا تھا۔ وہ عظیم کیسے ہو سکتا ہے؟دلاور نے کہا کہ اکبر کو ’عظیم ‘ پڑھائے جانے سے بڑھ کر میواڑ اور راجستھان کا دشمن کوئی نہیں ہو سکتا۔ پروگرام میں دلاور نے کہا کہ میں حلف لے کر کہتا ہوں کہ اب سے اکبر کو راجستھان میں کسی کتاب میں اس شکل میں نہیں پڑھایا جائے گا۔