راجستھان:خاتون آئی اے ایس افسران پر متنازعہ فقرے بازی

   

جے پور 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان اسمبلی میں آج اجمیر میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کی چار خاتون افسران کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔بی جے پی رکن اسمبلی انیتا بھیدل نے وقفہ صفر میں تحریک التواء کے تحت یہ معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ان خاتون افسران کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا گیا اور اسے وائرل بھی کیا گیا جو شرمناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاروں خاتون افسران نے دو تھانوں میں مقدمہ درج کروایا اور گذشتہ سات فروری کو ضابطہ 164 کے تحت بیان بھی درج ہو گئے ۔