راجستھان:خاتون آئی اے ایس افسران پر نامناسب تبصرہ کرنے کا معاملہ

   

جے پور 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان اسمبلی میں آج اجمیر میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کی چار خاتون افسران کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔بی جے پی رکن اسمبلی انیتا بھیدل نے وقفہ صفر میں تحریک التواء کے تحت یہ معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ان خاتون افسران کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا گیا اور اسے وائرل بھی کیا گیا جو شرمناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاروں خاتون افسران نے دو تھانوں میں مقدمہ درج کروایا اور گذشتہ سات فروری کو ضابطہ 164 کے تحت بیان بھی درج ہو گئے ۔ لیکن ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملزم عام شخص ہوتا تو اب تک کبھی کا پکڑ لیا گیا ہوتا مگر اسے موقع دیا گیا اور وہ اس معاملے میں عدالت سے اسٹے لے لیا۔ شریمتی بھیدل نے کہا کہ اب خاتون افسر ان بے بس ہیں ، ایسے میں عام آدمی کی کیا حیثیت کہ اس کی کوئی بات سنے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کواسٹے کے خلاف جاکر خاتون افسران کو انصاف دلانے چاہئے ۔