راجنا سرسلہ میڈیکل کالج کو کلاسس شروع کرنے کی اجازت

   

حیدرآباد 23اپریل(یواین آئی) راجنا سر سلہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کو نیشنل میڈیکل کونسل نے سال 2023-24سے کلاسس شروع کرنے کی اجازت دیدی ۔ نیشنل میڈیکل کونسل میڈیکل اسسمنٹ ریٹنگ بورڈنے احکام جاری کئے ۔کالج میں 100 ایم بی بی ایس نشستیں دستیاب ہونگی۔ این ایم سی نے واضح کیا کہ ٹیچنگ اسٹاف کا تقرر قواعد کے مطابق کیا جائے اور انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے ۔میڈیکل کالج کو منظوری دیئے جانے پر وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے مسرت کا اظہار کیا۔