حیدرآباد19فروری(یواین آئی) کے وی راجندر ریڈی نے آج اے پی کے نئے ڈی جی پی کے طورپرذمہ داری سنبھال کی۔انہوں نے گوتم سوانگ سے یہ ذمہ داری حاصل کی۔سوانگ کی وداعی کی ایک تقریب اے پی ایس پی کے چھٹویں بٹالین میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر راجندرناتھ ریڈی نے خطاب عوام کے دلوں کو جیتنے کی اہمیت پر زور دیا اور ایس پیز سے خواہش کی کہ وہ عوام میں بھروسہ پیداکریں۔انہوں نے کہا کہ عوام، پولیس سسٹم میں بھروسہ کی اعلی سطح ہیں۔جو کوئی غلطی کرے گا اس سے پولیس نظام کی شبیہ خراب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس کی اعلی سطحی جانچ ہوگی۔