شمس آباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں بی آر ایس امیدوار ٹی پرکاش گوڑ کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے ۔ پرکاش گوڑ کو کے سی آر نے بی فارم حوالہ کیا اور وہ پہلے سے ہی عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرتے ہوئے کافی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں ۔ مسلسل تین مرتبہ کامیابی حاصل کر کے پرکاش گوڑ نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ اب تک کانگریس اور بی جے پی سے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ کانگریس کی جانب سے گیانیشور مدیراج اور بی جے پی سے چار قائدین جن میں کنڈہ ویشویشور ریڈی ، بکاوینو گوپال ، ٹی سرینواس ریڈی ، بی سریدھر نام شامل ہیں ۔ چاروں میں بی فارم کس کو حاصل ہوگا یہ سوال اسمبلی تک برقرار ہے ۔ چاروں قائدین اپنے اپنے طور پر بی فارم حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کانگریس امیدوار کے طور پر گیانیشور مدیراج ہی ہیں لیکن اسمبلی تک ان کے نام کو قطعیت نہیں دی گئی جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ کانگریس سے کے لکشما ریڈی کو بھی راجندر نگر سے بی فارم حاصل ہوسکتا ہے ۔ راجندر نگر حلقہ میں مسلمانوں کا بادشاہ گر موقف ہے ۔ مسلمانوں کے تقریبا دیڑھ لاکھ ووٹ ہیں ۔ ایسے میں بی آر ایس اور کانگریس امیدوار مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ جب کہ پرکاش گوڑ پر امید ہے کہ وہ راجندر نگر سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ صرف وہ ووٹوں کی اکثریت کو بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں ۔۔