راجوری میں سرحدی چوکیوں پر پاکستان آرمی کی شلباری

   

جموں ۔ 30 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان آرمی نے چہارشنبہ کو جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائین آف کنٹرول کے پاس سرحدی چوکیوں اور دیہات پر شلباری کی ۔ ڈیفنس کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ اور شلباری میں جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔
تاریخ کی کتب سے ٹیپو سلطان حذف
بنگلورو ۔ 30 ۔ اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر کرناٹک یدی یورپا نے آج اعلان کیا کہ بی جے پی حکومت نے ریاستی تعلیمی نصاب سے ٹیپو سلطان سے تمام اسباق کو حذف کردینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس موضوع پر سب سے پہلے مدکیری رکن اسمبلی اے رنجن نے چیف منسٹر سے اپیل کی تھی۔