راجہ سنگھ کا گستاخانہ بیان ناقابل برداشت ، سخت سزا کا مطالبہ : جامعتہ المومنات

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( راست ) : جامعتہ المومنات حیدرآباد کی خاتون مفتیات ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل ، مفتیہ ناظمہ عزیز صدر مفتیہ ، مفتیہ تہمینہ تحسین شیخ الادب ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم شیخ المعقولات ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ نکہت ، مفتیہ نازیہ عزیز ، مفتیہ عائشہ سمیہ ، مفتیہ صدیقہ فاطمہ ، مفتیہ ادیبہ آفرین ، مفتیہ حنا کوثر نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے نہ صرف حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے بلکہ ازواج مطہرات حضرت عائشہ صدیقہ ؓ اور حضرت زینب ؓ کی شان میں گستاخی کی ہے جس سے نہ صرف مسلمانوں کے دل کو ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ کئی غیر مسلم عقیدت مندوں کے دلوں کو بھی تکلیف پہنچائی ہے ، جو ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول ﷺ کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ دوسرے اس قسم کی حرکت کرنے سے پہلے سونچیں اور اس سے باز رہیں ، ریاستی و مرکزی حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ دن بہ دن اس طرح کی گستاخی کرنے والوں پر پابندی عائد کریں اور ایک قانون مدون کریں تاکہ ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔۔