راجہ سنگھ کو ریالی کی اجازت، مسلمانوں سے پُر امن رہنے ابو عاصم اعظمی کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے بی جے پی تلنگانہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو میرا روڈ میں جلسہ کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مسلمان میرا روڈ میں امن وامان برقرار رکھیں راجہ سنگھکی ریلی کے دوران جمع ہونے کے بجائے اس کی ریلی کی ریکارڈنگ کرے اور ہر طرح سے امن وامان برقرار رکھنے کی کوشش کرے اور سیکولر ہندو بھائیوں کے ساتھ رہے انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے راجہ سنگھپر کئی کیس درج ہیں اس کے باوجود اسے ریلی اور جلسہ عام کی اجازت دی جاتی ہے راجہ سنگھنے اپنے ویڈیو میں چیلینج کیا تھا کہ وہ میرا روڈ ایک لاکھ مجمع کے ساتھ آنے والے ہیں اور بہن بیٹوں پر ہونے والے ظلم کا انتقام لیں گے کیا پولس یہاں نہیں قانون کا نظام پر انہیں اعتماد نہیں ہے میرا روڈ میں جو تشدد برپا ہوا اس کے بعد اب بھی 32 مسلم نوجوان جیل میں مقید ہیں اس لئے میری مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ راجہ سنگھ کی ریلی پر توجہ نہ دیں بلکہ قانونی قانونی کے لئے اس کی ریکارڈنگ کرے اگر اس میں مشتعل مشمولات شامل ہے تو اس پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اعظمی نے کہاُکہ بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے میرے حلقہ میں آکر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرتا ہے عورتوں سے کہتا ہے کہ لپ اسٹک لگانا ترک کردو بلکہ اپنے ہاتھوں میں ہتھیار اٹھالو یہ ہتھیار کس پر اٹھانے کی بات وہ کر رہے ہیں مسلمان اور ہندو یہاں متحد ہے اور یہاں قومی ایکتا کی مثال پائی جاتی ہے اس کو کوئی بھی پارہ پارہ نہیں کرسکتا ۔
اس لئے میری مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ مشتعل نہ ہوں اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ اگر وہ مشتعل ہو گئے تو اس میں انہیں ہی نقصان اٹھانا پڑے گا۔