راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کا خیرمقدم

   


صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم کا ردعمل
حیدرآباد ۔25۔اگست (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد سلیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے امن و امان کی برقراری کے عہد کی پابندی کرتے ہوئے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔ محمد سلیم نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جس دن سے راجہ سنگھ کا متنازعہ ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل ہوا مسلمانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ بی جے پی مذہبی سیاست کے ذریعہ منوگوڑو ضمنی چناؤ میں کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے۔ منصوبہ بند طریقہ سے راجہ سنگھ کے ذریعہ گستاخانہ ویڈیو جاری کرایا گیا۔ محمد سلیم نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں سے تلنگانہ میں صورتحال پرامن ہے اور ریاست کے کسی بھی حصہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش نہیں آئے۔ بی جے پی دراصل بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ اسے عوامی تائید حاصل نہیں ہورہی ہے۔ محمد سلیم نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام فرقہ پرست طاقتوں کی سازش کا ہرگز شکار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے یہ ثابت کردیا کہ امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ر