کولمبو 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر مہندا راجہ پکسے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں، اُن کے دفتر نے یہ بات کہی۔ یہ راجہ پکسے کا گزشتہ ماہ اپوزیشن لیڈر مقرر کئے جانے کے بعد پہلا بیرونی دورہ رہے گا۔ وہ جمعہ کو ہندوستان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔ راجہ پکسے بنگلورو میں سری لنکا ۔ انڈیا تعلقات پر لیکچر دیں گے۔ یہ 6 ماہ کے اندرون اُن کا دوسرا دورۂ ہند رہے گا۔ ستمبر میں اُنھوں نے نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔