جے پور: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس رہنما سچن پائلٹ نے اپنے والد اور سابق مرکزی وزیر راجیش پائلٹ کی برسی پر آج ضلع دوسہ کے جیروٹا اور بھنڈانہ میں واقع ان کی یادگار پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سچن پائلٹ نے کہا کہ پوری تیاری اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کا ان کا عزم اور زمین سے ان کی وابستگی ہم سب کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد راجیش پائلٹ کا انتقال ہوئے 21 سال ہوچکے ہیں ، ملک کے عوام انہیں آج بھی یاد کرتے ہیں۔