امپھال: منی پور اور تریپورہ کے 1993 بیچ کے آئی پی ایس کیڈر کے راجیو سنگھ منی پور کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کا عہدہ سنبھالیں گے ۔منی پور حکومت کے اسپیشل سکریٹری جیفری کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق منی پور کے گورنر نے منی پور حکومت کے او ایس ڈی (ہوم) کا عہدہ تخلیق کرنے کا حکم دیا ہے جہاں موجودہ ڈی جی پی پی ڈونگیل اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔