راجیو یووا وکاسم اسکیم بھی کوڑے دان کی نظر

   

ظہیرآباد میں بی ار ایس ایم ایل اے کیمپ میں پریس کانفرنس، مانک راؤ کاخطاب

ظہیرآباد 18/جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راؤ کی ہدایات پر بی آر ایس قائدین نے مقامی کیمپ آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے نوجوانوں کیلئے شروع کی گئی راجیو یوا وکاسم اسکیم کو بھی کوڑے دان میں پھینک دیا ہے۔ ان قائدین نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے یہ الفاظ کہ 2 جون کو تلنگانہ کے قیام کے دن دو لاکھ استفادہ کنندگان کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور اسکیم کے منظوری کے دستاویزات حوالے کئے جائیں گے ,خالی الفاظ بن کر رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 16 لاکھ تلنگانہ نوجوان جنہوں نے ریونت ریڈی کے کھوکھلے بیان پر یقین کیا اس اسکیم کیلئے رجسٹر کیا جب کہ ہر نوجوان نے فارم میں اندراج کرنے کیلئے تقریباً 200 سے 300 روپے خرچ کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے حکومت کو تقریباً 30 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کانگریس نے اپنے وعدوں پر یقین کرنے والے نوجوانوں سے کیا ہے۔کانگریس جس نے بی آر ایس کے اقتدار میں آنے کے وقت لوگوں کو احتجاج کرنے پر اکسایا تھا، اقتدار میں آنے کے 18 ماہ بعد بھی ایک بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ اس پروگرام میں سینئیر لیڈر ناما روی کرن ،ایس سی سیل حلقہ کے صدر بنڈی موہن، یوتھ لیڈر دیپک، بی آر ایس وی صدر راکیش، بی آر ایس وی کے شہری صدر اومکار، محمدفیاض، روہت، سری ناتھ، پروین میسی اور دیگر نے اپنی شرکت درج کرائی ۔