راجیہ سبھا میں دیویا دیشمکھ کو مبارکباد

   

نئی دہلی، 29 جولائی (یواین آئی) راجیہ سبھا نے شطرنج کی نوجوان کھلاڑی دیویا دیشمکھ کو باوقارایف آئی ڈی ای خواتین شطرنج ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے منگل کو ایوان کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے ایوان کو دیویا دیشمکھ کی جیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیویا دیشمکھ کی جیت ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے باعث تحریک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اور ایوان کی طرف سے انہیں نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


صدر جمہوریہ کا بنگال اور جھارکھنڈ کا تین روزہ دورہ
نئی دہلی 29جولائی (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بدھ کے روز مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گی۔صدرجمہوریہ کے سکریٹریٹ نے منگل کو کہا کہ مسز مرمو کل مغربی بنگال میں ایمس کلیانی کی تقسیم اسناد کی پہلی تقریب میں شرکت کریں گی۔ جمعرات کو وہ جھارکھنڈ میں ایمس دیوگھر کی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گی۔