حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : راجیہ سبھا کی دو نشستوں کیلئے ریاست تلنگانہ میں حکمراں ٹی آر ایس میں دوڑ شروع ہوچکی ہے ۔ ریاست کی راجیہ سبھا کی دو نشستیں اس سال اپریل میں مخلوعہ ہوں گی ۔ 6 مارچ کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ ٹی ار ایس کے 15 قائدین اس دوڑ میں مصروف ہیں کہ یہ نشستیں انہیں مل جائیں ۔ پارٹی قائدین نے کہا کہ صنعتکار پارتھا سارتھی ریڈی کھمم اور ریلٹر پروین ریڈی جو ضلع میدک سے تعلق رکھتے ہیں، ان نشستوں کیلئے کوشاں ہیں ۔ یہ نام چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا اور سابق ایم پی بی ونود کمار کے نام کو ترجیح دی جارہی ہے ۔۔