نرمل ۔ نرمل کی ایک نامور شخصیت مسٹر ایس نرنجن ریڈی جو پیشہ وکالت میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی اور سپریم کورٹ میں وکالت کرتے ہیں جنہیں آندھرا پردیش کے چیف منسٹر ایس جگن موہن ریڈی نے راجیہ سبھا کے لئے منتخب کروایا۔ بتایا جاتا ہے کہ نرنجن ریڈی، جگن موہن ریڈی کے بہت ہی قریبی رفیق ہیں۔ مسٹر نرنجن ریڈی راجیہ سبھای کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ پہلا دورہ اپنے وطن عزیز نرمل کا کیا جہاں نرمل کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے حضرات نے ان کے اعزاز میں آر کے کنونشن میں بہت بڑی تہنیتی تقریب منعقد کی۔ ہر سیاسی جماعت کے قائدین کو پہلی مرتبہ ایک شہ نشین پر دیکھا گیا۔ عوام میں خوشی و مسرت کی لہر تھی۔ ہزاروں کی تعداد میں تاجرین، وکلا، سیاسی قائدین، صحافیوں نے مسٹر نرنجن ریڈی کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ سینئر صحافی و روزنامہ سیاست اسٹاف رپورٹر مسٹر سید جلیل ازہر نے بھی گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔