راز افشا کرنے کے الزام میں پانچ ترک صحافیوں کو سزا

   

استنبول: استنبول کی ایک عدالت نے راز افشا کرنے کے الزام میں 5ترک صحافیوں کو قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ سزائیں پانے والوں میں اپوزیشن کے آن لائن پلیٹ فارم ’اوڈا ٹی وی‘ کے چیف ایڈیٹر بارس پہلیوان بھی شامل ہیں۔ انہیں 3برس 9ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان صحافیوں پر لگے دیگر الزامات میں لیبیا میں ہلاک ہونے والے ترک خفیہ سروس ایم آئی ٹی کے ایک ملازم کی شناخت ظاہر کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔