راشن اسکام :بنگال کے مختلف مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

   

کولکاتا: ای ڈی نے منگل کی صبح دوبارہ راشن بدعنوانی معاملے میں کارروائی شروع کی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران منگل کی صبح بشیرہاٹ میں بارک بسواس نامی چاول مل مالک کے گھر پر چھاپہ مارا۔مرکزی فورسیس کے جوان بھی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور تھے ۔ذرائع کے مطابق جس بسواس راشن بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار ریاست کی سابق وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک کے قریبی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی بشیرہاٹ میں تاجر کے گھر، رائس مل اور دفتر سمیت کل دس مقامات پر چھاپہ ماررہی ہے۔