راشن شاپس کے خلاف شکایت کیلئے واٹس ایپ نمبرکی اجرائی

   

حیدرآباد: حکومت نے راشن شاپس سے عوام کو چاول کے علاوہ دیگر اشیاء کی سربراہی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ اگر کوئی دکاندار عوام کو چاول کے علاوہ دیگر غذائی اجناس سربراہ نہ کریں تو اس کے خلاف شکایت درج کی جاسکتی ہے ۔ محکمہ سیول سپلائیز کی جانب سے اس سلسلہ میں واٹس ایپ نمبر جاری کیا گیا ہے ۔ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاون کے بعد راشن شاپس سے غریب عوام کیلئے چاول کے علاوہ دیگر اشیاء کی سربراہی کا آغاز کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض راشن شاپس کی جانب سے صرف چاول سربراہ کیا جارہا ہے ۔ عوام کو غذائی اجناس کے حصول کیلئے راشن دکانات کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔ راشن ڈیلرس بائیو میٹرک طریقہ کار کے نام پر کئی مستحق افراد کو محروم کر رہے ہیں۔ محکمہ سیول سپلائیز نے ایسے راشن شاپس کے خلاف شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر 7330774444 جاری کیا ہے۔