راشن کا 28 کنٹل چاول ضبط ایک شخص گرفتار کرناٹک کو منتقلی کی کوشش ناکام ، بولیرو ٹرک ضبط

   

گدوال /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پبیر سے کرناٹک کو 28 کنٹل چاول کی غیر قانونی منتقلی کی کوشش کو ٹاسک فورس پولیس نے چہارشنبہ کی شب ناکام بنادی اور عوام نظامی تقسیم کے چاول کو ضبط کرلیا ۔پولیس نے اس جرم میں مستعملہ بولیرو پک اپ ٹرک کو ضبط اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا اور اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ گدوال کے ایک علاقہ شیریلی کے ساکن ای وجئے کمار نے عوامی نظام تقسیم ( پی ڈی ایس ) کے 56 تھیلے چاول پبیر منڈل کے رنگاپور دیہات سے حاصل کئے اور غیر قانونی منتقلی سے بچنے کے لئے اس نے انکم پیٹ ندی آگراہارم، چوکن پلی ،رائچور سڑک اختیار کی تاکہ وہ کرناٹک کو غیر قانونی چاول کے ساتھ باآسانی پہنچ سکے ۔ تقریباً 11 بجے رات کے دوران چہارشنبہ کو گدوال ٹاسک فورس پولیس کو ایک باوثوق خفیہ اطلاع ملی جس کی بنیاد پر گاڑی کو روکا گیا ۔ تنقیح پر گاڑی کے ڈرائیور وجئے کمار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی ۔ اس نے ٹاسک فورس کو اپنے منصوبوں کی اطلاع دی ۔ جمعرات کو شکایت کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈی ٹی گنپتی نے ایک پنچ نامہ تیار کیا اور وجئے کمار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔