راشن کارڈس اور ووٹرشناختی کارڈس کے حصول میںمشکلات

   

Ferty9 Clinic

می سیوا پر سائٹ نہ کھلنے کے سبب عوام کو مایوسی، کورٹلہ میں کانگریس کا احتجاج ، آر ڈی او کو یادداشت

کورٹلہ :۔ ریاستی حکومت سے راشن کارڈ اور شناحتی کارڈ کی سائٹ فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس آئی پارٹی کے زیراہتمام دھرنا اور راستہ روکو احتجاج منظم کیا گیا ۔ بعدازاں آر ڈی او کورٹلہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر کی گئی اپنی تقریریں کانگریس آئی پارٹی کے قائدین نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے 7 سالہ دور اقتدار میں نہ ہی نئے راشن کارڈ جاری کئے گئے اور نہ ہی ضعیف افراد کو وظائف جاری کئے گئے ۔ انتخابات کے موقع پر نئے راشن کارڈ اور ضعیف افراد کو وظائف جاری کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن می سیوا مراکز پہونچنے پر الیکشن کے شناختی کارڈ پر ایک عمر اور آدھار کارڈ میں ایک عمر تحریر ہے ۔ عوام گزشتہ 7 سال سے نئے راشن کارڈ کا انتظار کررہے ہیں ۔ سائٹ کے اوپن نہ ہونے کے سبب ہر مرتبہ عوام کو مایوسی کا شکار ہورہے ہیں ۔ ضعیف افراد کو دیئے جانے والے وظیفہ کی اجرائی کے سلسلے میں کسی طرح کی غلطی پر درخواست خارج ہوتی ہے ۔ انہوں نے سائٹ اوپن نہ ہونے کی شکایت کی ۔ انہوں نے نئے راشن کارڈ کی اجرائی کے علاوہ پُرانے راشن کارڈ میں نئے نام درج کروانے کا مطالبہ کیا ۔ مستحق افراد میں ابھی تک ڈبل بیڈروم مکان تقسیم نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے انعقاد کے بغیر حلقہ اسمبلی کی ترقی نہیں ہوسکتی تو رکن اسمبلی کورٹلہ کو چاہئے کہ ایم ایل اے کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ۔ تبھی حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے عوام کو ترقی دینے کے قابل ہوجائیں گے ۔ اس احتجاجی پروگرام میں جناب تروملا گنگادھر صدر کانگریس آئی کورٹلہ ٹاؤن ، جناب محمد نعیم نائب صدر ، محترمہ صغراربی سابق کونسلر جناب اے آر اکبر ، سابق صدر کانگریس آئی ایم نرسیا ، چیٹاہلی رنجیت کمار ، ای ستیہ نارائن ، رضوان ، انور ، ابوبکر ، کبیر ، افضل ، منوج ، وینکٹیش ، شعیب ، اسد اور دیگر کانگریس آئی پارٹی قائدین و کارکنوں نے شرکت کی ۔