راشن کے چاول کی فروخت پر صارفین کے کارڈس ضبط کرلئے جائیں

   

جگتیال میں عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، ڈیلرس اور رائس ملس پر بھی کڑی نظر رکھیں، دلتوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر زور

جگتیال: ضلع جگتیال میں محکمہ سیول سپلائی عہدیداران نے راشن دوکانات پر چاول کی کالا بازاری کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آٹو اور اس میں موجود غیر قانونی منتقل کیے جانے والے چاول کے دس تھیلے کو ضبط کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ضلع کلکٹر نے ضلعی عہدیدار برائے محکمہ سیول سپلائی اور محکمہ سیول سپلائی کے ابتدائی سطح کے ملازمین کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایااور تاکید کی کہ ضلع میں موجود راشن کی دکانوں اور رائس ملوں پر سخت نظر رکھی جائے۔ابتدائی سطح کے ملازمین ایک ٹیم کی شکل میں راشن کی دکانوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں تقسیم کی جانے والے راشن سے متعلق معائنہ کریں۔دکانوں پر راشن کے چاول کی خرید و فروخت کرنے والے افراد پر مقدمات درج کئے جائیں اور راشن کے چاول کی فروخت کرنے والے صارفین کے کارڈس کو ضبط کرلیا جائے۔ضلع کلکٹر کی ہدایت کے مطابق مٹ پلی تعلقہ کے نائب تحصیلدار محکمہ سیول سپلائی اورفوڈ انسپکٹر محکمہ سیول سپلائی نے راشن کی دکانوں پر کالا بازاری کے تحت چاول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔اور راشن کے دکانوں سے چاول کی فروخت کیلئے استعمال کی گئی سواری کو ضبط کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو روانہ کردیا۔ملاپور تعلقہ کے مؤضع کوستا پور میں غیر قانونی طور پر پی ڈی ایس سے متعلقہ 10 تھیلے چاول اور آٹو کو ضبط کرتے ہوئے مجرمانہ مقدمہ درج کیا گیا۔اس طرح مسلسل اور خسوصاََ رات کے اوقات میں تنقیح کو روبہ عمل لانیکی تاکید کی گئی۔پی ڈی ایس سے متعلقہ چاول کی غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے ڈیلرس کی فہرست بھی تیار کرلی گئی۔جن کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائیگی۔پی ڈی ایس سے متعلقہ چاول کی غیر قانونی طور پر ڈیلروں کی جانب سے منتقلی کرنے پر متعلقہ تحصیلدار کو اطلاع دی جائے۔ دریں اثناء جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے ضلع میں موجود دلت علاقوں میں بنیادی سہولیات کی موجود گی سے متعلق سروے کا انعقاد عمل میں لاکر تفصیلات اکٹھا کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ایس سی ایس ٹی کالونی میں بنیادی سہولیات کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر نے ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر ضلع پریشد کے سی ای او ،سی پی او، ڈی پی او، منڈلوں کے اسپیشل آفیسرس، کمشنران بلدیہ،ایم پی ڈیا وس، پنچایت راج ، آر ڈبلیو ایس، آر اینڈ بی، آبپاشی، مشن بھگیرتا ، برقی محکمہ جات سے متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔