راشٹرپتی بھون تقریب میں ایوانکا نے شیروانی پہنی

,

   

نئی دہلی۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان میں عام طور پر شیروانی صرف مرد حضرات پہنتے ہیں لیکن دورہ پر آئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ کے ڈیزآئنر انیتا ڈونگرے کی تیار کردہ ایک سفید شیروانی کو زیب تن کیا جو مرشدآباد میں سلک سے تیار کی گئی تھی۔ اس موقع پر انیتا ڈونگرے نے کہا کہ شیرانی کا یہ انداز؍ اسٹائل انہوں نے بیس سال قبل تیار کیا تھا اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آج بھی یہ انداز اپنی خوبصورتی اور افادیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ شیروانی ایک ایسا شاہی لباس ہے جو کسی کی بھی شخصیت میں چار چاند لگا دیتا ہے، چاہے اس کا جو بھی رنگ ہو، تاہم انیتا ڈونگرے کا کہنا ہے کہ ان کا پسندیدہ رنگ نیلا، سفید اور کالا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں انیتا ڈونگرے کے تیار کردہ لباس برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ، بلجیم کی ملکہ ماتھیلڈے اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن زیب تن کرچکی ہیں۔