رافیل دستاویزات ملک کی سلامتی کیلئے حساس

   

نئی دہلی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں کہا کہ جو دستاویزات درخواست گذاروں نے رافیل سودے کے فیصلہ پر نظرثانی کی گذارش کرتے ہوئے پیش کی ہیں ’’قومی سلامتی کیلئے حساس‘‘ ہیں اور ان کا تعلق لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیت سے تعلق ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک حلفنامہ داخل کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ نظرثانی کی درخواست جو سابق مرکزی وزراء یشونت سنہا اور ارون شوری نے داخل کیا ہے۔ علاوہ ازیں انسانی حقوق کارکن قانون داں پرشانت بھوشن نے داخل کیا ہے۔ بڑے پیمانے پر گشت کروایا جاچکا ہے اور ملک کے دشمن اور حریفوں کو بھی دستیاب ہوچکا ہے جس سے قومی سلامتی خطرہ میں پڑ گئی ہے۔ اس کیلئے نہ تو کوئی مشورہ کیا گیا اور نہ اجازت حاصل کی گئی اور نہ مرکزی حکومت سے منظوری حاصل کی گئی۔ چنانچہ یہ انسانیت کے خلاف ایک سازش سمجھی جاسکتی ہے کہ حساس دستاویزات کی فوٹوکاپی گشت کروائی گئی ہے اور اس کے ساتھ نظرثانی کی درخواست منسلک کی گئی ہے۔