رافیل کی فراہمی میں کورونا رکاوٹ نہیں

   

نئی دہلی 2جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے سے فون پر گفتگو کی اور دونوں وزرائے دفاع نے دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔گفتگو کے دوران فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کے باوجود رافیل لڑاکا طیاروں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔