حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) سینئیر تلگودیشم پارٹی قائد رکن کونسل و گورنمنٹ وہپ آندھراپردیش قانون ساز کونسل مسٹر رام سبا ریڈی نے کونسل رکنیت و گورنمنٹ وہپ عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے مکتوب استعفی پیش کیا ۔ گورنر آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے مکتوب استعفی کو منظور کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 فروری کو امروتی میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو وزیر مسٹر آدی نارائن ریڈی اور مسٹر رام سبا ریڈی رکن ریاستی قانون ساز کونسل کے مابین طئے پائے معاہدے کی روشنی میں ہی کونسل رکنیت اور گورنمنٹ وہپ کونسل کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مسٹر سبا ریڈی نے اظہار کیااور بتایا کہ معاہدے کے ایک حصہ کے طور پر آدی نارائن ریڈی کو حلقہ لوک سبھا کڑپہ کیلئے پارٹی ٹکٹ دینے رام سبا ریڈی کو حلقہ اسمبلی جملامڈگو کیلئے پارٹی ٹکٹ فراہم کرنے کا چندرا بابو نائیڈو نے فیصلہ کیا ۔