رام مندر ٹرسٹ میں 15ٹرسٹی ہوں گے : امیت شاہ

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج رام مندر کی تعمیر کیلئے 15رکنی ٹرسٹ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرسٹ میں دلت سماج سے ایک فرد کو شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے شری رام جنم بھومی تیرتھ کیشترا کا نام دیا ہے جس کا اعلان وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں کیا ہے ۔ اس ٹرسٹ کے ذمہ عظیم الشان رام مندر تعمیر کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کا یہ بیان ، وزیراعظم کے لوک سبھا میں ٹرسٹ کی تشکیل کے اعلان کے ایک گھنٹے کے بعد سامنے آیا ۔ امیت شاہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ کیشترا میں 15ٹرسٹی ہوں گے ۔ جس میں ہمیشہ ایک ٹرسٹی کا تعلق دلت سماج سے ہوگا ۔ انہوں نے اس موقع پر نریندر مودی کی جانب سے اس طرح کے غیر معمولی فیصلے کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں سماجی ہم آہنگی پیدا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹرسٹ کو مندر کے حوالے سے فیصلے لینے کا مکمل اختیار ہوگا ۔ جنہیں حکومت کی جانب سے 67ایکڑ اراضی فراہم کردی جائے گی ۔ امیت شاہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس معاملہ میں صدیوں سے انتظار کررہے کروڑوں ہندوستانیوں کا خواب پورا ہوگا جو لارڈ رام کی جائے پیدائش پر ان کی پوجا کرنے کے آرزومند تھے ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسے فیصلے کئے ہیں جس سے سارے ملک کو فخر حاصل ہے ۔