رام مندر کو زلزلوں اور سیلاب سے محفوظ رکھنے کا منصوبہ

   

نئی دہلی : ایودھیا میں زیرتعمیر رام مندر کو زلزلوں اور سیلاب سے محفوظ رکھنے کی ٹیکنک سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس مندر کی تعمیر کے بعد اگر سریوندی میں کچھ تبدیلیاں آتی ہیں تو اس سے مندر کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ آئی آئی ٹی انجینئرس کے بشمول تمام فنی ماہرین نے مل کر رام مندر کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ جنرل سکریٹری رام جنم بھومی ٹرسٹ چمپت رائے نے کہا کہ ایک ہزار سال قدیم طریقہ تعمیر کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ مندر کی تعمیر کیلئے تمام ہوم ورک کرلیا گیا۔ ایودھیا کیونکہ ندی کے کنارے قائم ہے، مندر کی تعمیر کیلئے کھدوائی کے دوران ریتی برآمد ہوئی جو مندر کی بنیاد رکھنے کیلئے انجینئرس کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہندوستانی انجینئرس نے اس چیلنج کو قبول کرلیا اور بنیاد کو مضبوط بناتے ہوئے عمارت کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس عمارت کو مستقبل میں پیش آنے والے زلزلوں اور سیلاب سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔