رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

,

   

Ferty9 Clinic

شیوسینا کے دسہرہ جلسہ عام سے ادھو ٹھاکرے کا 35 منٹ خطاب ، رائے دہندوں کو کئی ترغیبات
ممبئی ۔ /8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے نے اپنے 35 منٹ طویل خطاب میں جو شیوسینا کی یوم تاسیس تقریب سے کیا گیا تھا مسلسل انتخابات سے قبل کئی وعدے رائے دہندوں سے کئے جس میں دھنگر برادری کیلئے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں تحفظ کا تیقن بھی شامل تھا ۔ انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی بھرپور تائید کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تعمیر میں مدد دینے کیلئے تازہ قانون سازی کی جائے اور ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر جلد از جلد تعمیر کیا جائے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ توقع ہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر میں آئے گا ۔ تاہم ایک تازہ قانون سازی کا ہمارا مطالبہ مستقل طور پر بر قرار رہے گا ۔ شیوسینا کے یوم دسہرہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی رام مندر کا مسئلہ انتخابی فوائد حاصل کرنے کی سیاست کے تحت نہیں اٹھارہی ہے ۔ بلکہ ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر کے تعمیر کی پابند عہد ہے ۔ انہوں نے آئندہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کے ساتھ اپنے اتحاد کا بھرپور دفاع بھی کیا اور کہا کہ مہاراشٹرا کے داخلی مسائل کے سلسلے میں شیوسینا بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید جاری رکھے گی اس کیلئے کوئی معذرت خواہی نہیں کرے گی ۔