ریاستی وزیر ملوث، چیف منسٹر کو ریونت ریڈی کا مکتوب
حیدرآباد۔/28اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے راما گنڈم فرٹیلائزر اینڈ کیمیکلس لمیٹیڈ میں تقررات کے نام پر بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزراء اور ٹی آر ایس کے عوامی نمائندے 50 کروڑ کے اسکام میں ملوث ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے اسکام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے حصول میں دھوکہ دہی سے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ متوفی کے افراد خاندان کو ہر ممکن امداد فراہم کرے۔ انہوں نے بتایا کہ راما گنڈم فرٹیلائزر اینڈ کیمیکلس لمیٹیڈ میں تقررات کیلئے مقامی رکن اسمبلی چندر اور ریاستی وزیر کے ایشور نے ملکر 800 امیدواروں سے فی کس 6 تا 15 لاکھ روپئے حاصل کئے ہیں۔ ر