راما گنڈم و گوداوری کھنی میں نماز عید گھروں میں ادا کی گئی

   

Ferty9 Clinic

گوداوری کھنی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راما گنڈم و گوداوری کھنی میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر نماز عیدالفطر عیدگاہوں میں ادا نہیں کی گئی ۔ صرف چند افراد ملکر ہی نماز عید مساجد میں ادا کی اور تقریباً مسلمانوں نے اپنے گھرںو میں ہی نماز عیدالفطر شکرانہ کے طور پر ادا کی اور نماز عید گھر پر ہی ادا کی اور ایک دوسرے سے ملاقات کرکے عید مبارکباد کہنے لگے ۔ غیر مسلم افراد سیاسی پارٹیوں کے نمائندے ، بلدیہ کے کارپوریٹرس ، بلدیہ مئیر ڈاکٹر انیل کمار ، رکن اسمبلی کمورکنٹ چندر نے مسلمانوں سے ملاقات کرکے عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر مسرت کا اظہار کیا ۔ صبح 6.30 بجے ہی مسلمانوں نے نماز عید مساجد میں ادا کی ۔ مساجد کے پاس پولیس کا معقول بندوبست تھا اور بلدیہ کی جانب سے صفائی کا خاص انتظام کیا گیا تھا اور مسلمانوں نے صرف زبان سے ہی عید مبارکباد کہا ۔ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کر رہے تھے ۔ تاریخ میں پہلی بار اس قسم کی عید منائی گئی اور اللہ کے بارگاہ میں گڑگڑا کر دعاء بھی کی گئی ۔