رامائم پیٹ و نظام پیٹ پولیس حدود میں خصوصی تلاشی مہم

   

میدک۔ 25؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی ڈی وی سرینواس راؤ آئی پی ایس کی ہدایت پر رامایم پیٹ اور نظام پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں خصوصی تلاشی مہم چلائی گئیں۔ ان مہمات کے دوران اینٹی سبوتاج چیکس، نارکوٹک چیکس، بم اسکوائرڈ اور ڈاگ اسکوائرڈ کی مدد سے ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹانڈس، دھابوں، شراب خانوں، پان شاپس اور دیگر مشتبہ مقامات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔ پولیس نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی شخص گانجہ یا دیگر نشہ آور اشیاء اپنے پاس رکھے، منتقل کرے یا فروخت کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔ نوجوانوں کو انتباہ دیا گیا کہ وقتی لطف کی خاطر اپنی زندگی برباد نہ کریں بلکہ نشہ سے پاک ضلع کی مہم میں پولیس سے تعاون کریں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ اگر کسی کو منشیات کے کاروبار کی اطلاع ہو تو فوری ڈائل 100، تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو ٹول فری نمبر 1908 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔