رامچندرپور میں ٹی آر ایس کی گھر گھر انتخابی مہم

   

ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ ، چنتاپربھاکر ، مہیپال ریڈی اور دیگر کی رائے دہندوں سے ملاقات

سنگاریڈی ۔ پٹن چیرو ، رامچندراپور اور بھارتی نگر ڈیویژنوں میں جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ مسٹر ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر فینانس نے کے پربھاکر ریڈی رکن پارلیمان میدک ، جی مہیپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو ، ایم بھوپال ریڈی ایم ایل سی کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین کے ہمراہ رامچندراپورم میں انتخابی ریالی میں شرکت کی ۔ اسی طرح فگھر گھر جاکر رائے دہندوں سے راست ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کے فلاحی و بہبود اور ترقیاتی کاموں سے واقف کروایا ۔ قبل ازیں جی مہیپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو نے بنڈل گوڑہ ، رامچندرا ریڈی نگر ، ملیکارجن ریڈی کالونی و دیگر مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی ۔ اسی طرح چیتناپربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی اور محمد خواجہ خان ، سینئیر قائد ٹی آر ایس نے پٹن چیرو میں ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنانے عوام سے اپیل کی ۔