رامیشورم ۔ 10 مئی (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے جمعہ کو راماناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔ وہ آج صبح اپنے ارکان خاندان کے ساتھ یہاں پہنچے تھے جہاں جوائنٹ کمشنر کلیانی نے ان کا استقبال کیا۔ ٹی آرایس کے صدر نے پوجا کے بعد مندر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مندر کے فن تعمیر اور اس کی دیکھ بھال کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی ستائش کی۔ تاہم انہوں نے وہاں موجود اخباری نمائندوں سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔ کے سی آر نے گذشتہ روز رامیشورم میں سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے مقبرہ کا دورہ کیا تھا۔