راناکپور کی تحویل میں 16 مارچ تک توسیع

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے یس بینک کے ڈائرکٹر راناکپور کی تحویل میں 16 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ قبل ازیں عدالت نے راناکپور کو 11 مارچ تک تحویل میں دیا تھا۔ مدت ختم ہونے پر راناکپور کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا جن کی تحویل میں 16 مارچ تک توسیع کردی گئی۔ 62 سالہ راناکپور مالی بحران کا شکار یس بینک کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف ایگزیکیٹیو افیسر ہیں جن کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ راناکپور پرخانگی یس میں مالی بے قاعدگیوں اور بدانتظامی کے الزامات میں مالی بحران کے بعد آر بی آئی اور مرکزی حکومت نے بنک امور پر کنٹرول کی ذمہ داری لی ہے۔