راکیش روشن حلق کے کینسر سے متاثر

   

فلم میکر راکیش روشن کو حلق کا کینسر ہوگیا ہے۔ اس کا خلاصہ خود ان کے فرزند اور بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا ہے۔ ریتک روشن انسٹا گرام پر والد راکیش روشن کے ساتھ تازہ تصویر شیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کچھ ہی ہفتوں پہلے پتہ چلا کہ ان کے والد کو حلق کا کینسر ہے۔ راکیش روشن اور ریتک کی یہ تصویر جم میں ورک آؤٹ کے دوران لی ہوئی ہے۔ تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے ریتک روشن نے لکھا میں نے آج صبح پاپا سے ایک تصویر کلک کرانے کے لئے پوچھا میں جانتا تھا کہ وہ سرجری کے دن بھی جم میں ورک آؤٹ مس نہیں کریں گے۔ وہ سب سے زیادہ طاقتور انسان ہیں جنہیں میں جانتا ہوں۔ انہیں حال ہی میں حلق کے کینسر کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو کہ ابتدائی اسٹیج میں ہے۔ وہ بہت ہی بہادر طریقہ سے اس سے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ ریتک روشن نے آگے لکھا ہے کہ ایک خاندان کے طور پر ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ان کے جیسا لیڈر ملا ہے۔