راکیش ٹکیت نے کسان تحریک کو تیز کرنے کا دیااشارہ، کہا دہلی-نوئیڈا بارڈر کریں گے بند

,

   

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کسان تحریک کو تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان دہلی-نوئیڈا بارڈر بلاک کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں ہم دہلی-نوئیڈا بارڈر بلاک کریں گے۔ کمیٹی نے ابھی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔ قابل غورہے کہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف پچھلے سال نومبر میں شروع کردہ کسانوں کی تحریک دہلی کی مختلف سرحدوں پر اب بھی جاری ہے۔اس سے قبل مدھیہ پردیش کے جبل پور میں راکیش ٹکیئت نے پیر کو کہا تھا کہ مرکزی قوانین کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ان قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا اور دسمبر کے بعد کسانوں کی تحریک میں مزید تیزی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔