نئی دہلی: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ گزشتہ ہفتے کنیا کماری سے اپنی پارٹی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا آغاز کرتے ہوئے سوامی ویویکانند کو نظر انداز کر رہے تھے۔ اس کے بعد کانگریس نے کنیا کماری میں راہل گاندھی کے ویویکانند مجسمہ کے سامنے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور مرکزی وزیر برائے خواتین اور اطفال ترقی پر جھوٹ بولنے پر طنز کیا۔ کانگریس کے کئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر اسمرتی ایرانی کے بیان کے ساتھ ویویکانند کے مجسمے کے سامنے راہل گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا۔