راہل گاندھی کا دعوی اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی تو ائند سال 31مارچ تک 22لاکھ تمام خالی عہدے بھر دئے جائیں گے

,

   

کانگریس صدر راہل گاندھی نے یہ دعوی کیا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو 2020 مارچ کے آخر تک تمام خالی عھدے بھر دئے جائیں گے ،انہوں نے مودی کے دوراقتدار میں روزگاری کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی عوام سے یہ وعدہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت تعلیم وغیرہ کے لئے مرکز سے ہر ریاستی حکومت کو فنڈ کی منتقلی کو بھی ان خالی عہدوں سے جڑا جائے گا ۔
انہوں کہا کہ آج 22لاکھ نوکریاں خالی ہیں ،ہمیں 31مارچ 2020تک ان عہدوں کو بھرنے کا وقت ہوگا ،جب فنڈ ریاستی حکومت کو فنڈ منتقل کیا جائے گا تو ان عہدوں کو بھرنے کی شرط رکھی جائے گی ۔
اقتدار میں آنے کے بعد سرکاری خالی عہدوں کو بھرنے کا وعدہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس صدر کی طرف سے کئے گئے وعدوں کی قطار میں سب سے تازہ ترین ہے۔ اس سے پہلے، کانگریس صدر نے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم ( نیاے) کو لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے ہر سال 72،000 روپے ملک کے غریب ترین 20 فیصد خاندانوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے جائیں گے۔
(سیاست نیوز)